• بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

  • اَللّـهُمَّ اَرِنيِ الطَّلْعَةَ الرَّشيدَةَ ، وَ الْغُرَّةَ الْحَميدَةَ

    اے خدا! ھدایت کا وہ جمال اور معرفت کی وہ پیشانی مجھے دکھا دے۔

  • وَ اكْحُلْ ناظِري بِنَظْرَة منِّي اِلَيْهِ

    ان کے دیدارو وصال کا سرمہ میری آنکھوں میں لگا دے۔

  • وَ عَجِّلْ فَرَجَهُ وَ سَهِّلْ مَخْرَجَهُ ، وَ اَوْسِعْ مَنْهَجَهُ وَ اسْلُكْ بي مَحَجَّتَه

    ان کے ظہور میں تعجیل فرما۔ اور ان کا خروج آسان فرما، ان کے لئے راستہ کشادہ کر دے ۔اور مجھے ان کے راستے پر لے آ ۔

  • وَ اَنْفِذْ اَمْرَهُ وَ اشْدُدْ اَزْرَهُ ، وَ اعْمُرِ اللّـهُمَّ بِهِ بِلادَكَ ، وَ اَحْيِ بِهِ عِبادَكَ

    اور اس کے حکم کو نافذ فرما۔ اس کی پشتی بانی کر ۔ اور اے خدا ! ان کے ہاتھ سےان کی مملکت کو آباد کر اور اپنے بندوں کو اس کے وسیلے سے زندہ فرما۔

  • فَاِنَّكَ قُلْتَ وَ قَوْلُكَ الْحَقُّ ، ظَهَرَ الْفَسادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِما كَسَبَتْ اَيْدِي النّاس

    کیونکہ تو نے تو خود قرآن میں فرمایا ہے ۔اور تیرا کہا ہوا حق ہے ۔ جیسا کہ تو نے فرمایا : سمندروں اور زمین پر فساد اور بگاڑ انسان کے اعمال کی وجہ سے ظاہر ہوتا ہے ۔

  • فَاَظْهِرِ الّلهُمَّ لَنا وَلِيَّكَ،‌ وَ ابْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ الْمُسَمّى بِاسْمِ رَسُولِكَ (صَلّى اللّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلّمَ)

    پس اے خدا ہمارے لئے اپنے نمائندے کو ظاہر کر اور اپنے رسول کی بیٹی کے بیٹے کو جو کہ ہم نامِ رسول ہے اس کو ظاہر فرما دے

  • حَتّى لا يَظْفَرَ بِشَيْء مِنَ الْباطِلِ اِلّا مَزَّقَهُ ، وَ يُحِقَّ الْحَقَّ وَ يُحَقِّقَهُ

    یہاں تک کہ وہ ہر باطل سے دور رہ کر حق کو ثابت کرے اور قائم کرے ۔

  • وَ اجْعَلْهُ اَللّـهُمَّ مَفْزَعاً لِمَظْلُومِ عِبادِكَ وَ ناصِراً لِمَنْ لا يَجِدُ لَهُ ناصِراً غَيْرَكَ

    اور خدایا اسے ستم رسیدہ بندوں کے لیے پناہ بنا دے ۔اور ان لوگوں کا یاور بنا دے ۔ جن کا تیرے سوا کوئی نہیں ۔

  • وَ مُجَدِّداً لِما عُطِّلَ مِنْ اَحْكامِ كِتابِكَ ، وَ مُشَيِّداً لِما وَرَدَ مِنْ اَعْلامِ دينِكَ وَ سُنَنِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ

    جو تیری کتاب کےان احکامات کی تجدید کرنے والا ہو جنہیں معطل کر دیا گیا ۔ اور جو کچھ تیرے دین اور تیرے پیغمبر کے اسوے میں ہے اسے پُہچانے والا ہو ۔یہ سب تیری مہربانی سے ممکن ہے ۔

  • بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ

    اے سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان۔